Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

معروف ماہر اقبالیات اور اردو ، پشتو و فارسی زبان و ادب کے ماہر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ۱۹اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی اقبالیات کے ساتھ ساتھ اردو فارسی و پشتو ادب کے تحقیقی و تخلیقی موضوعات پر تقریباً۵۳کتب اور کئی مقالات شائع ہو چکے ہیں۔"افغانستان میں اقبال شناسی کی روایت" اقبال شناسی میں آپ کی ایک معرکہ آراء تصنیف ہے۔ آپ اقبال اکادمی پاکستان کی ہیئت حاکمہ کےدو مرتبہ ممبر رہے ہیں اوراکادمی کے تاحیات رکن ہیں۔اقبال اکادمی پاکستان کی ہیئت حاکمہ نے آپ کو سفیرِ اقبال برائے ایران، افغانستان، ترکی اور وسطی ایشا کا خطاب بھی دیا ہے۔
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے اپنی تعیناتی پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقبال اکادمی پاکستان جیسے موقر قومی ادارے سے نہ صرف تحقیق و تالیف کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا بلکہ فکر اقبال کی تفہیم و ترویج کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی اقبال اکادمی پاکستان آمد پر ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال جناب انجم وحید، سربراہ شعبہ ادبیات ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹر وحید الزمان طارق،چودھری فہیم ارشد اور محمد اسحاق نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کو گلدستہ پیش کیا گیا ۔