Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کا دورہ اکادمی ادبیات پاکستان

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان معروف ماہرِ اقبالیات، پشتو اور فارسی زبان و ادب کے محقق ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ۲۷مئی ۲۰۲۴ء کو اکادمی ادبیاتِ پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے اکادمی کی صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈائریکٹر جنرل سلطان محمد نواز ناصر سے ملاقات کی۔ دونوں اداروں کے درمیان علامہ اقبال کے فکر و فن کی ترویج میں اور اکادمی ادبیات میں قلمی نسخوں کے حصول کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔