Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کا دورہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ۱۳فروری ۲۰۲۳ء کوپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچرکا دورہ کیااور ڈائریکٹر جنرل پلاک بینش فاطمہ ساہی سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر پلاک خاقان حیدر غازی نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کااستقبال کیا اور انھیں ادارے کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
محترمہ فاطمہ بینش ساہی سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے پنجابی زبان، فن و ثقافت کے فروغ کے لیے ادارے کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو بے حدسراہا ۔ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا پیغام آفاقی ہے۔ اقبال کی فکر کےحوالے سے نہ صرف پنجاب میں بلکہ دوسرے صوبوں کے مابین بھی سرگرمیوں کا انعقادفروغ فکر اقبال میں معاون ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال کے کلام کے پنجابی زبان میں بھی تراجم شائع کیے جائیں ۔ پلاک کی جانب سے پنجابی زبان میں شائع کردہ پلاک ڈکشنری واقعی میں ادرےکاایک منفرد کام ہے
محترمہ فاطمہ بینش ساہی نےکہاکہ پنجابی ثقافت کی بہتری کےلیے مزیداقدامات کر رہے ہیں ۔ اقبال اکادمی پاکستان کی سرپرستی اور رہ نمائی سے اقبال کے کلام کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جس کےلیے اقبال اکادمی پاکستان کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت بھی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے جناب خاقان حیدر کے ہمراہ مختلف شعبہ جات آرٹ گیلری، پنجاب میوزیم اور پنجابی لائبریری کا دورہ کیا۔ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے محترمہ بینش فاطمہ ساہی کو اکادمی کی مطبوعات بھی پیش کیں ۔
اس موقع پر پروگرام کوڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پلاک محمد عامر شاہین اور کوآرڈینیٹر محترمہ کرن جان بھی موجود تھیں۔