Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمر لاہور آرٹس کونسل ،محترمہ سارہ رشید سے ملاقات

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ۲۲مئی۲۰۲۴ کوایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا لاہورآرٹس کونسل ، محترمہ سارہ رشید سے ملاقات کی۔ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے محترمہ سارہ رشید کو یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔دونوں اعلی عہد یداران کے درمیان فکر اقبال کی ترویج، تہذیب وثقافت کےفروغ کےاہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ محترمہ سارہ رشیدنے کہا کہ فنون لطیفہ کی پائیدار ترقی کے لئے فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اقبال کی فکر کو تماثیلی انداز میں نوجوانوں کے سامنے پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں اقبال اکادمی پاکستان کی رہ نمائی درکار ہوگی۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ علامہ اقبال ادب و فنون لطیفہ میں فن برائے فن کی بجائے فن برائے زندگی کے قائل ہیں،اوریہی وہ بنیادی نقطہ ہے جس نے اقبال کو عالمی ادب میں عظیم ترین مقام کا حامل بنایا ۔ اقبال کے کلام میں فنون لطیفہ میں شاعری کے علاوہ اس کی دوسری شاخوں کا ذکر بھی ملتا ہے۔ اقبال کی فکر سے نوجوانوں کو روشناس کرانے کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اقبال اکادمی کی مطبوعات پیش کیں۔دونوں عہدیداروں کے درمیان باہمی تعاون کا معاہد ہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا .