Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

رکن ہیئت حاکمہ اقبال اکادمی پاکستان اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق کی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان سے ملاقات

ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے 20اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی ۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران اقبالیات کے فروغ، ادارہ کے مقاصد و اہداف اور ملازمین کی بہتری کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ۔پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے کہا کہ اقبال اکادمی پاکستان روز اول سے ہی اقبالیات کی تفہیم و ترویج کے لیے مصروف عمل ہے۔ اقبال اکادمی پاکستان آپ کی سربراہی میں اقبالیات کے میدان میں اہم کرار ادا کرے گی۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ڈاکٹر ضیا الحق کا شکریہ ادا کیا اور اقبال اکادمی پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ اقبال اکادمی پاکستان اقبایات کو جدید طرز پر فروغ دینے کے لیے آپ کی رہ نمائی اور مکمل تعاون کی ضرورت رہے گی۔