Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی کے وفد کی مزارِ اقبال پر حاضری

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام شاعر مشرق، حکیم الامت، حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی 85 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلسے میں جناب انجم وحید ڈائریکٹر اقبال اکادمی کی ہدایت پر چودھری فہیم ارشد، محمد اسحاق بشیر، شرافت علی کمبوہ اور دبیر احمد نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس عہد کی تجدید کی گئی کہ ملک عزیز کو علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال و فرمودات کے مطابق چلایا جائے۔

اقبال اکادمی پاکستان