Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اور ڈائریکٹر جنرل ڈوم ڈاکٹر عبدالعظیم نے تقریباً ایک صدی پرانی عمارت کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں علامہ محمد اقبال کی پرانی رہائش گاہ 116 میکلوڈ روڈ لاہور کا دورہ کیا

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اور ڈائریکٹر جنرل ڈوم ڈاکٹر عبدالعظیم نے تقریباً ایک صدی پرانی عمارت کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں علامہ محمد اقبال کی پرانی رہائش گاہ 116 میکلوڈ روڈ لاہور کا دورہ کیا جہاں علامہ اقبال ایک طویل مدت تک رہائش پذیر رہے۔ انجینئر محمد عظیم جنہوں نے پروجیکٹ کا منصوبہ تیار کیا ہے وہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے مذکورہ عمارت کی بحالی کے لیے 26.576 ملین روپے کی خطیر رقم کی منظوری دی ہے اور ڈائریکٹر جنرل ڈوم اور ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ پراجیکٹ کی میپنگ اور بحالی کے کام کے آغاز کا جائزہ لینے اور اقدامات کے لیے تھا ۔ عمارت کی بحالی کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

اقبال اکادمی پاکستان