Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

تزئین و آرائش مزارِ اقبال کی کمیٹی کا دوسرا اجلاس

مزارِ اقبال کی تزئین و آرائش کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کا دوسرا اجلاس یکم دسمبر ۲۰۲۳کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاویدکی صدارت میں مزار اقبال پر ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری اوقا ف ڈاکٹر طاہررضابخاری،ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی،ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی جناب کامران لاشاری،امام بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزاد، ڈائریکٹر آرکیالوجی شوزیب سعید،ماہرین و متعلقین اقبال منیب اقبال، اقبال صلاح الدین، محمد حسن، محمد علی خان، رانا زوہیب اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مزار ِ اقبال کیتوسیع، تزئین و آرائش اورآراستگی سمیت دیگر مختلف امور اور تفصیل کے حوالے سے ایک جامع حکمت ِ عملی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان نے کہا کہ مزارِ اقبال عظیم قومی ورثہ، اس کی تزئین نو کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے، جس کو جملہ ممبران کمیٹی کے اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اقبالؒ اِتحاد اامت کے داعی اور اس کو مضبوط اور مستحکم دیکھنے کے متمنی تھے۔ چنانچہ ان کے مزار سے ان کے اس پیغام کے ہمہ وقت ابلاغ کا اہتمام لازم ہے۔بعد ازاں ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے جناب منیب اقبال صاحب اور جناب میاں اقبال صلاح الدین کے ہمراہ شاہی قلعہ لاہور کے دیواروں پر جاری تزئین و آرائش کا جائزہ بھی لیا۔ڈائریکٹر آغا خان کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر وجاہت حسین نے تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری تعمیر ی کام کے بارے آگاہ کیا