Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹراقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی ’’کا چغتائی پبلک لائبریری کا دورہ

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹرعبدالرؤف رفیقی نے ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ڈاکٹر وحید الزمان طارق صاحب کی دعوت پر چغتائی پبلک لائبریری کا دورہ کیا ۔ محترمہ ریحانہ کوثر اور زید حسین نے اُن کا استقبال کیا۔
محترمہ ریحانہ کوثر نے بتایا کہ بہ یک وقت لائبریری کے مختلف حصوں میں تقریبا ً۴۵۰ کے قربیا طلبہ کے مطالعہ اور تحقیق کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ ہرعمرکے افراد کے لئے قائم کردہ مطالعہ کی سہولیات رضاکارانہ دی جاتی ہیں ۔ایسی مزید کئی چغتائی لائبریریاں ملک کے مختلف شہروں میں قائم کی گئی ہیں جبکہ گلبرگ لاہور میں مرکزی لائبریری ہے۔ شہر کے مختلف اداروں میں کئی ریڈنگ روم اورمتحرک کتب خانے بھی قائم کیے گئے ہیں۔ کتب کی ڈیجیٹائزیشن اور مفت آن لائن بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ لائبریری کے میٹنگ روم میں زید حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعہ مختلف جاری منصوبوں ، دیگر اداروں کے ساتھ مختلف قسم کے اشتراک اور فکر اقبال کے تناظر میں اقبال کی فارسی شاعری پر ہفتہ وار خطبات سے متعارف کروایا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے چغتائی پبلک لائبریری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک منفرد، فعال اور انتہائی اہم ادارہ قرار دیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے پروفیسر اخترسہیل چغتائی صاحب کو ’’کتاب دوستی ‘‘کو پروان چڑھانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اور ان کے اس اقدام کو کتب بینی کے فروغ میں مستحسن عمل قرار دیا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو چغتائی پبلک لائبریری کی شائع کردی کتاب اور مجلات پیش کئے گئے۔ اس دورہ میں چوھدری فہیم ارشد اور محمد اسحاق بھی موجو تھے۔