Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر عبدالروٴف رفیقی کی’’مقابلہ بیت بازی کلام اقبال‘‘ ، ایوان اقبال کمپلکس لاہور میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ایوان اقبا ل کمپلکس کے زیر اہتمام ۲۴اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ’’مقابلہ بیت بازی کلام اقبال‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ کے مہمان خصوصی کے فرائض ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال جناب انجم وحید تھے۔ منصفین کے فرائض جناب انجینئر عنایت علی اور جناب شاہد بخاری نے دئیے جب کہ نقابت ڈاکٹر محمد سلیم راؤ نے کی۔
تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ علامہ اقبال کا نعتیہ کلام بھی پیش کیا گیا۔ بیت بازی کے مقابلے میں شہر بھر کے طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب تقسیم انعامات کے دوران ڈاکٹر عبدالرؤف نے نے کہا کہ طلبہ کی ابیات کی انتخاب لاجواب تھی۔ ابیات کی تفہیم میں زن ہو کر گوہر نایاب چننے کی کوشش کی گئی۔ یہ شاہین اقبال کے فلسفہ پر محو پرواز ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور منصفین کو شیلڈز دی
گئیں۔ جناب انجم وحیدنے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو گلدستہ پیش کیا۔