Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور لٹریری سوسائٹی، گورنمنٹ شالیمار گریجویٹ کالج باغباں پورہ لاہور کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اقبال اکادمی پاکستان اور لٹریری سوسائٹی، گورنمنٹ شالیمار گریجویٹ کالج باغباں پورہ لاہور کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد مورخہ ۲۰، نومبر ۲۰۲۳ء براز سوموار گورنمنٹ شالیمار کالج باغباں پورہ لاہور میں ایک پروقار تقریب بسلسلہ اقبال لاہوری کی یادیں "منعقد ہوئی جس میں علامہ اقبال کے فکر و فلسفہ پر گفتگو کی گئی۔تقریب کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر عبد الروٴف رفیقی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان، ڈاکٹر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی کالجز پنجاب، پروفیسر زاہد میاں ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن،ڈاکٹر بابر نسیم آسی صدر شعبہ فارسی جی سی یونیورسٹی لاہور تھے۔تقریب کی صدرات ڈاکٹر عبد السلیم پرنسپل گورنمنٹ شالیمار کالج باغباں پورہ لاہور نے کی۔اس تقریب میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔طلبا نے دلجمعی سے اقبال لاہوری کا ذکر سنا۔ ڈاکٹر عبد الروف رفیقی نے کہا علامہ اقبال کی فکر ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید لیے ہوئے ہے۔ آج کے نوجوان کے مسائل کا حل کلام اقبال میں ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ اس سے رہنمائی حاصل کریں۔ ڈاکٹر سید عنصر اظہر نے یادگار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب اقبال کی فکر کا پرتو ہے۔ پروفیسر زاہد میاں نے کہا طلبا کو علامہ اقبال کا افکار کے مطابق بننا ہو گا۔ ڈاکٹر بابر نسیم آسی نے ابلیس و جبرئیل کے مکالمے پر سیر حاصل گفتگو کی۔ پرنسپل ڈاکٹر عبد السلیم نے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح علمی وادبی سرگرمیوں میں طلبا کی بھرپور شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ۔
تقریب میں وائس پرنسپل پروفیسر افتخار حمید بھٹی، پروفیسر احد خاں،رضوان نصیر پروفیسر شہزاد گجر،پروفیسر وقار سلطان،پرودفیسر عمران تبسم،پروفیسر خضر حیات،پروفیسر جاوید،پروفیسر مظفر حسن بلوچ،پروفیسر مسعود حسن، ڈاکٹر مسعود عالم،پروفیسر سدرہ،پرودفیسر عائشہ،,پروفیسر عثمان پروفیسر جمال،پروفیسر سونیا اور پروفیسر شبیر نے خصوصی شرکت کی،جبکہ منتظمین میں،ڈاکٹر جعفر علی، چودھری فہیم ارشد،معاون ناظم روابط عامہ اقبال اکادمی،پروفیسر میمونہ،ڈاکٹر سمیرا عمر،پروفیسر آصفہ، ڈاکٹر نعیم گھمن اور ملک ٹیپو شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی کی خدمت میں کتب، جرائد، گلدستے پیش کیے گئے اور منتظمین کو شیلڈز و اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔