Official Website of Allama Iqbal: سیمینار
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

مضمون نگاری کے لیے دعوت

اقبال اکادمی پاکستان بین الاقوامی معیار کے دو تحقیقی رسائل اقبال ریویو انگریزی اور اقبالیات اردو شائع کر رہی ہے. دونوں رسائل کے سالانہ دو ، دو شمارے شائع ہوتے ہیں۔ اقبال اکادمی پاکستان کے تحقیقی رسائل 1960 سے شائع ہو رہے ہیں۔ اقبال ریویو انگریزی اور اقبالیات اردو کے لیے مقالہ نگاران علامہ محمد اقبال کی زندگی ،شاعری اور فکر و فلسفہ پر اپنے تحقیقی مقالات اشاعت کے لئے ارسال کرسکتے ہیں۔ یہ مقالات ان علوم اور فنون کے بارے میں بھی لکھے جا سکتے ہیں جو علامہ اقبال کی زندگی ،شاعری اور فکر و فلسفہ سے متعلق ہیں مثلا علوم اسلامیہ، فلسفہ، تاریخ ، عمرانیات، تقابل ادیان، ادب، فنون لطیفہ اور آثاریات وغیرہ۔ اقبال ریویو انگریزی اور اقبالیات اردو کے جنوری تا جون 2022ء کے شماروں کے لئے تحقیقی مقالات 31 جنوری 2022ء تک ارسال کئے جاسکتے ہیں۔

اقبال اکادمی پاکستان