Official Website of Allama Iqbal
  bullet Home   bullet Biography bulletWorks bulletGallery bulletLibrary bulletAbout Us bulletContact  

مضمون نگاری کے لیے دعوت

اقبال اکادمی پاکستان بین الاقوامی معیار کے دو تحقیقی رسائل اقبال ریویو انگریزی اور اقبالیات اردو شائع کر رہی ہے۔ دونوں رسائل کے سالانہ دو، دو شمارے شائع ہوتے ہیں۔ اقبال اکادمی پاکستان کے تحقیقی رسائل۱۹۶۰ سے شائع ہو رہے ہیں۔ مقالہ نگاران اقبال ریویو انگریزی اور اقبالیات اردو کے لیے علامہ محمد اقبال کی زندگی، شاعری اور فکر و فلسفہ پر تحقیقی مقالات اشاعت کے لیے ارسال کر سکتے ہیں۔ یہ مقالات ان علوم اور فنون کے بارے میں بھی لکھے جا سکتے ہیں جو علامہ اقبال کی زندگی، شاعری اور فکر و فلسفہ سے متعلق ہیں مثلاً علوم اسلامیہ، فلسفہ، تاریخ، عمرانیات، مذہب تقابل ادیان، ادب اور اثارات وغیرہ۔

اقبال اکادمی پاکستان پیام مشرق کی اشاعت کے ۱۰۰ سال مکمل ہونے پر اقبالیات کا خصوصی شمارہ "پیام مشرق نمبر" شائع کر رہی ہے۔ اہل علم پیام مشرق سے متعلق تحقیقی مقالات اس شمارے میں اشاعت کے لیے اقبال اکادمی پاکستان کر ارسال کر سکتے ہیں۔

اپنے تحقیقی مقالات درج ذیل ای میل ایڈریس پر ارسال کریں:

iqbaliyat@iap.gov.pk
iqbalreview@iap.gov.pk

Iqbal Academy Pakistan