Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

صدر مملکت عزت مآب ڈاکٹر عارف علوی نے قومی صدارتی اقبال ایوارڈزکی منظوری دی

صدر مملکت عزت مآب ڈاکٹر عارف علوی نے قومی صدارتی اقبال ایوارڈز (اردو) برائے سال 2020ء کی منظوری دے دی
اقبال اکادمی پاکستان کی طرف سے اردو میں اہم اقبالیاتی کتب پر ہر سال اور انگریزی و پاکستانی زبانوں میں اقبالیاتی کتب پر تین سال بعد قومی صدارتی اقبال ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ صدر مملکت عزت مآب ڈاکٹر عارف علوی نے محمد اکرام چغتائی کی اقبالیات کی اردو کتاب ’’اقبال اور جرمنی ‘‘ کو سال ۲۰۲۰ء کا قومی صدارتی اقبال ایوارڈ اردو دینے کی منظوری دی۔

صدر مملکت عزت مآب ڈاکٹر عارف علوی نے قومی صدارتی اقبال ایوارڈز انگریزی برائے سال ۲۰۱۵-۲۰۲۰ء کی منظوری دے دی
اقبال اکادمی پاکستان کی طرف سے اردو میں اہم اقبالیاتی کتب پر ہر سال اور انگریزی و پاکستانی زبانوں میں اقبالیاتی کتب پر تین سال بعد قومی صدارتی اقبال ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ صدر مملکت عزت مآب ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالخالق کی انگریزی زبان میں اقبالیات پر کتاب "Allama Iqbal on Ego and some related concepts" کو سال ۲۰۱۵-۲۰۲۰ء کے قومی صدارتی اقبال ایوارڈ انگریزی دینے کی منظوری دی۔

صدر مملکت عزت مآب ڈاکٹر عارف علوی نے قومی صدارتی اقبال ایوارڈز (پاکستانی زبانیں) برائے سال ۲۰۱۵-۲۰۲۰ء کی منظوری دےدی
اقبال اکادمی پاکستان کی طرف سے اردو میں اہم اقبالیاتی کتب پر ہر سال اور انگریزی و پاکستانی زبانوں میں اقبالیاتی کتب پر تین سال بعد قومی صدارتی اقبال ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ صدر مملکت عزت مآب ڈاکٹر عارف علوی نے غوث بخش صابر کی بلوچی زبان میں اقبالیات پر کتاب ’’شگرب ء شاعر، حکیم الامت علامہ محمد اقبال شہہ زانت و شہشناب زندوازم‘‘ کو سال ۲۰۱۵-۲۰۲۰ء کے قومی صدارتی اقبال ایوارڈ (پاکستانی زبانیں) دینے کی منظوری دی۔

اقبال اکادمی پاکستان