Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

۳۸ویں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر ۲۰۲۵ء میں اقبال اکادمی پاکستان کی شرکت

لاہور انٹرنیشنل بک فیئر ۲۰۲۵ء کا انعقاد ۵ فروری ۲۰۲۵ء کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن لاہورمیں کیا گیا۔ پانچ روزہ عالمی کتاب میلہ کا افتتاح چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر محمد سلیم بیگ نے کیا۔ وزیراعظم کے سیاسی امور کے خصوصی معاون جناب رانا ثناء اللہ اور معروف صحافی جناب نجم سیٹھی نے بھی کتاب میلہ کا دورہ کیا۔اس کتاب میلہ میں ملک بھر سے اشاعتی اداروں کی جانب سے اسٹال لگائےگئے۔اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے بھی نمائش کتب کااہتمام کیاگیا۔ اقبال اکادمی کی جانب سے اقبالیاتی ذخیرہ پر ۵۰ فیصد خصوصی رعایت دی گئی جسے اقبال سکالرز ، محبان اقبال، طلبہ اور عام عوام کی جانب سے خاصا سراہا گیا۔
پانچ روزہ عالمی کتاب میلہ کے دوران اقبال اکادمی پاکستان کے بک اسٹال سابق سینیٹر و ممبر ہیئت حاکمہ اقبال اکادمی جناب ولید اقبال ، وزیر تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات ، معروف موٹیویشنل سپیکر جناب قاسم علی شاہ ، معروف اینکرپرسن و سینئرصحافی جناب حامد میر ، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور چیئرمین اقبال سٹیمپ سوسائٹی جناب میاں ساجد علی نے اقبال اکادمی پاکستان کے اسٹال کا دورہ کیا اور اپنا پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔