|
||||||||||
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکا دورہ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے پروفیسر ڈاکٹر الماس خانم شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ہمراہ "اطاق اقبال شناسی'' کا دورہ کیا۔ اطاق اقبال تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ زمانہ طالبعلمی میں علامہ اقبال نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ہاسٹل کمرہ میں رہائش اختیار کی تھی۔ ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے وائس چانسلر جی سی یو اور شعبہ اردو کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اکادمی کی مطبوعات کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس دورہ میں ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر صائمہ ارم سے ملاقات بھی کی۔
|
||||||||||