Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

مشیر وزیر اعظم اور وزارت کے افسران نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و فنی تربیت، قومی ورثہ و ثقافت قومی ورثہ و ثقافت کے ۳۲ ویں اجلاس میں شرکت

  • اقبال اکادمی سے منسلک ملازمین فکر اقبال کے فروغ کا مشن پورا کر رہے ہیں: انجینئر امیر مقام (صدر اقبال اکادمی پاکستان)

  • مشیر وزیر اعظم برائے قومی ورثہ و ثقافت کا اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ، افسران اور ملازمین سے ملاقات

  • اکادمی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے: محترمہ فارینہ مظہر (وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت)

  • ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اکادمی کی کارکردگی اور ملازمین کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی

  • جناب انجینئر امیر مقام نے اکادمی کے محل فروخت کا دورہ کیا اور پودا بھی لگایا

لاہور ( ۲۲ ستمبر ۲۰۲۲) اقبال اکادمی سے منسلک ملازمین فکر اقبال کے فروغ کا عظیم مشن پورا کر رہے ہیں اور مشن کو پورا کرنے کے لیے انہیں بھر پور توانائیاں صرف کرنا چاہیئں۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعظم برائے قومی ورثہ و ثقافت جناب انجینئر امیر مقام نے اقبال اکادمی پاکستان کے دورہ کے موقع پر افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن محترمہ فارینہ مظہر،سینئر جوائنٹ سیکرٹری جناب شہزاد درانی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مشیر وزیر اعظم نے اقبال اکادمی پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔ انجینئر امیر مقام نے اکادمی کے ملازمین کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ حکومت کو ملازمین کے مسائل کا بھر پور ادراک ہے اور اقبال اکادمی جیسے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ نئے آئیڈیاز کے ساتھ اپنا ٹیلنٹ سامنے لیکر آئیں حکومت بھر پور سرپرستی کرے گی۔ وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت محترمہ فارینہ مظہر نے کہا کہ ملازمین کی ترقیوں اور خالی آسامیوں پر تقرر کے مسائل کا مستقل حل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے اور اکادمی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ صدر اقبال اکادمی پاکستان نے افسران کے ہمراہ اقبال اکادمی پاکستان کے سیلز آفس کا دورہ کیا اور اس کے سامنے واقع لان میں پودا بھی لگایا۔ قبل ازیں مشیر وزیر اعظم اور وزارت کے افسران نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و فنی تربیت، قومی ورثہ و ثقافت قومی ورثہ و ثقافت کے ۳۲ ویں اجلاس میں شرکت بھی کی جس میں منسلک اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اقبال اکادمی پاکستان