Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

نوجوان مورخ و مصنف جناب امجد ظفر علی کی اقبال اکادمی پاکستان آمد

نوجوان مورخ جناب امجد ظفر علی کی اقبال اکادمی پاکستان تشریف لائے اور ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب امجد ظفر نے بتایا کہ جدید دورمیں مورخین درست تاریخ نویسی کی روایت کو خصوصاًنوجوان نسل میں پرواں چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ روایت پورے معاشرے کو صحتمند بنیادوں پر تشکیل دینے میں معاون و مددگار ثابت ہوں گی۔جناب امجد ظفر نے اپنی تازہ تصنیف ’’قصور تاریخ کے آئینےمیں‘‘ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو پیش کرتے ہوئےبتایاکہ انجمن حمایت اسلام ،قصور کے ایک جلسہ میں علامہ محمد اقبال بھی تشریف لائے۔ ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے جناب امجدظفر علی کو اقبال اکادمی پاکستان کےخبر نامہ کا تازہ شمارہ پیش کیا۔