''اصل شہود و شاہد و مشہود ايک ہے''
''اصل شہود و شاہد و مشہود ايک ہے'' غالب کا قول سچ ہے تو پھر ذکر غير کيا کيوں اے جناب شيخ! سنا آپ نے بھي کچھ کہتے تھے کعبے والوں سے کل اہل دير کيا ہم پوچھتے ہيں مسلم عاشق مزاج سے الفت بتوں سے ہے تو برہمن سے بير کيا!