شاعر


قوم گويا جسم ہے ، افراد ہيں اعضائے قوم
منزل صنعت کے رہ پيما ہيں دست و پائے قوم
محفل نظم حکومت ، چہرہء زيبائے قوم
شاعر رنگيں نوا ہے ديدہ بينائے قوم
مبتلائے درد کوئي عضو ہو روتي ہے آنکھ
کس قدر ہمدرد سارے جسم کي ہوتي ہے آنکھ