حال
ومقام
دل
زندہ و بيدار اگر ہو تو بتدريج
بندے
کو عطا کرتے ہيں چشم نگراں اور
احوال
و مقامات پہ موقوف ہے سب کچھ
ہر
لحظہ ہے سالک کا زماں اور مکاں اور
الفاظ
و معاني ميں تفاوت نہيں ليکن
ملا
کي اذاں اور مجاہد کي اذاں اور
پرواز
ہے دونوں کي اسي ايک فضا ميں
کرگس
کا جہاں اور ہے ، شاہيں کا جہاں اور
|