خوشحال خاں کي وصيت

 
قبائل ہوں ملت کي وحدت ميں گم
کہ ہو نام افغانيوں کا بلند
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہيں کمند
مغل سے کسي طرح کمتر نہيں
قہستاں کا يہ بچہء ارجمند
کہوں تجھ سے اے ہم نشيں دل کي بات
وہ مدفن ہے خوشحال خاں کو پسند
اڑا کر نہ لائے جہاں باد کوہ
مغل شہسواروں کي گرد سمند!
---------------------------
خوشحال خاں خٹک پشتوزبان کا مشہور وطن دوست شاعر تھا جس نے افغانستان کو مغلوں سے آزادکرانے کے ليے سرحد کے افغاني قبائل کي ايک جمعيت قائم کي -قبائل ميں صرف آفريديوں نے آخردم تک اس کا ساتھ ديا- اس کي قريبا ً ايک سو نظموں کا انگريزي ترجمہ 1862ء ميں لندن ميں شائع ہوا تھا-