محبت
شہيد
محبت نہ کافر نہ غازي
محبت
کي رسميں نہ ترکي نہ تازي
وہ
کچھ اور شے ہے ، محبت نہيں ہے
سکھاتي
ہے جو غزنوي کو ايازي
يہ
جوہر اگر کار فرما نہيں ہے
تو
ہيں علم و حکمت فقط شيشہ بازي
نہ
محتاج سلطاں ، نہ مرعوب سلطاں
محبت
ہے آزادي و بے نيازي
مرا
فقر بہتر ہے اسکندري سے
يہ
آدم گري ہے ، وہ آئينہ سازي
|