الارض للہ


پالتا ہے بيج کو مٹي کو تاريکي ميں کون
کون درياؤں کي موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب؟
کون لايا کھينچ کر پچھم سے باد سازگار
خاک يہ کس کي ہے ، کس کا ہے يہ نور آفتاب؟
کس نے بھردي موتيوں سے خوشہء گندم کي جيب
موسموں کو کس نے سکھلائي ہے خوئے انقلاب؟
دہ خدايا! يہ زميں تيري نہيں ، تيري نہيں
تيرے آبا کي نہيں ، تيري نہيں ، ميري نہيں