ملااور بہشت


ميں بھي حاضر تھا وہاں ، ضبط سخن کر نہ سکا
حق سے جب حضرت ملا کو ملا حکم بہشت
عرض کي ميں نے ، الہي! مري تقصير معاف
خوش نہ آئيں گے اسے حور و شراب و لب کشت
نہيں فردوس مقام جدل و قال و اقول
بحث و تکرار اس اللہ کے بندے کي سرشت
ہے بد آموزي اقوام و ملل کام اس کا
اور جنت ميں نہ مسجد ، نہ کليسا ، نہ کنشت!