ہے ياد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ


ہے ياد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ
دنيا نہيں مردان جفاکش کے ليے تنگ
چيتے کا جگر چاہيے ، شاہيں کا تجسس
جي سکتے ہيں بے روشني دانش و فرہنگ
کر بلبل و طاؤس کي تقليد سے توبہ
بلبل فقط آواز ہے ، طاؤس فقط رنگ!
سلمان: مسعود سور سليمان - غزنوي دور کانامور ايراني شاعر جو غالبا ً لاہور ميں پيدا ہوا -