کي حق سے فرشتوں نے اقبال کي غمازي
کي حق سے فرشتوں نے اقبال کي غمازي گستاخ ہے ، کرتا ہے فطرت کي حنا بندي خاکي ہے مگر اس کے انداز ہيں افلاکي رومي ہے نہ شامي ہے ، کاشي نہ سمرقندي سکھلائي فرشتوں کو آدم کي تڑپ اس نے آدم کو سکھاتا ہے آداب خداوندي!