فطرت
نے نہ بخشا مجھے انديشہ چالاک
فطرت
نے نہ بخشا مجھے انديشہ چالاک
رکھتي
ہے مگر طاقت پرواز مري خاک
وہ
خاک کہ ہے جس کا جنوں صيقل ادراک
وہ
خاک کہ جبريل کي ہے جس سے قبا چاک
وہ
خاک کہ پروائے نشيمن نہيں رکھتي
چنتي
نہيں پہنائے چمن سے خس و خاشاک
اس
خاک کو اللہ نے بخشے ہيں وہ آنسو
کرتي
ہے چمک جن کي ستاروں کو عرق ناک
|