ستاروں
سے آگے جہاں اور بھي ہيں
ستاروں
سے آگے جہاں اور بھي ہيں
ابھي
عشق کے امتحاں اور بھي ہيں
تہي
، زندگي سے نہيں يہ فضائيں
يہاں
سينکڑوں کارواں اور بھي ہيں
قناعت
نہ کر عالم رنگ و بو پر
چمن
اور بھي آشياں اور بھي ہيں
اگر
کھو گيا اک نشيمن تو کيا غم
مقامات
آہ و فغاں اور بھي ہيں
تو
شاہيں ہے ، پرواز ہے کام تيرا
ترے
سامنے آسماں اور بھي ہيں
اسي
روز و شب ميں الجھ کر نہ رہ جا
کہ
تيرے زمان و مکاں اور بھي ہيں
گئے
دن کہ تنہا تھا ميں انجمن ميں
يہاں
اب مرے رازداں اور بھي ہيں
|