) لندن ميں لکھے گئے(

تو ابھي رہ گزر ميں ہے ، قيد مقام سے گزر


تو ابھي رہ گزر ميں ہے ، قيد مقام سے گزر
مصر و حجاز سے گزر ، پارس و شام سے گزر
جس کا عمل ہے بے غرض ، اس کي جزا کچھ اور ہے
حور و خيام سے گزر ، بادہ و جام سے گزر
گرچہ ہے دلکشا بہت حسن فرنگ کي بہار
طائرک بلند بال ، دانہ و دام سے گزر
کوہ شگاف تيري ضرب ، تجھ سے کشاد شرق و غرب
تيغ ہلال کي طرح عيش نيام سے گزر
تيرا امام بے حضور ، تيري نماز بے سرور
ايسي نماز سے گزر ، ايسے امام سے گزر!