شجرہ شریف چشتیہ نظامیہ

 

حمد بے حد یزد و جل و علیٰ کے واسطے
نعت وافر مرسلِ حق دوسریٰ کے واسطے
ہوں روَا اے قاضی الحاجات میری حاجتیں
سرور کونین شاہِ انبیاء کے واسطے
عشق کی دولت سے میرے دل کو مالا مال کر
یا خدا دیتا ہوں مردانِ خدا کے واسطے
راستے پہ اپنے مجھ کو استقامت کر عطا
پیر و مرشد مستقیم با صفا کے واسطے
کر عطا مجھ کو اپنے عشق کا سوز و گداز
اس محمد جان مرزا راہ نما کے واسطے
اک نگاہِ لطف سے کر دے منور دل میرا
بس ظہیرالدین چراغِ اولیاء کے واسطے
گنجِ عرفاں بخش بہرِ حضرتِ مسکین شاہ
قطبِ ربانی رئیس الاتقیاء کے واسطے
دو جہاں میں مجھ کو ہر خواش سے کر دے بے نیاز
شاہ نیاز احمد ولئ با صفا کے واسطے
دین و دنیا میں مجھے رکھ کامیاب و بامراد
پیرِ عالم فخرالدین پیشوا کے واسطے
کام سب دنیا و عقبیٰ میں میرے ہوں با نطام
شاہ نظام الدین نظامِ اولیاء کے واسطے
مجھ کو فیضانِ کلامِ پاک سے کر مستفید
شاہ کلیم اللہ شیخ الاصفیا کے واسطے
صفحہ دل سے مٹا دے یا الہی نقشِ غیر
حضرتِ یحییٰ ولی مقتدا کے واسطے
رحم فرما حضرت خواجہ شیخ محمد کے طفیل
اس سراپا صبر و تسلیم و رضا کے واسطے
ہو عطا ہر حال میں توفیق اعمالِ حُسن
حضرت شیخ حسن پیر
ہدیٰ کے واسطے
مجھ کو دیوانہ بنا دے اپنے جمالِ پاک کا
شاہ جمال الدین جمن صاحب عطا کے واسطے
اپنے الطاف و کرم سے عاقبت محمود کر
حضرتِ محمود راجن مقتدا کے واسطے
لذتِ علم و عمل سے آشنا کر دے مجھے
پیر علم الدین حقیقت آشنا کے واسطے
حرمت خواجہ سراج الدین سے روشن قلب ہو
یعنی اس پُر چشمہ نور
ہدیٰ کے واسطے
میرے روحانی نقائص سب ہو زائل اے خدا
شاہ کمال الدین امام الاصفیاء کے واسطے
ہو میرا تاریک دل یارب منور سربسر
شاہ نصیرالدین چراغِ چشتیہ کے واسطے
ذکرِ دائم میں عطا ہو توفیق تنظیم کی
شاہ نظام الدین محبوبِ خدا کے واسطے
کر حلاو تہائے عرفاں سے مجھے عذاب البیاں
خوا
جہ  گنجِ شکر اہلِ رضا کے واسطے
گرشِ چرخِ ک
ہن سے اے خدا محفوظ رکھ
شیخ قطب الدین قطبُ الاتقیا کے واسطے
حُرمت خواجہ معین الدین حَسن فضل کر
والئ ہندوستاں مردِ خدا
کے واسطے
مجھ کو توفیقِ حیا سے کامل الایمان بنا
خوا
جہ عثماں مسمی ذوالحیا کے واسطے
خواجہ حاجی شریف اور خوا
جہ مودود حق
لطف فرما ہر دو اربابِ صفا
کے واسطے
پاک دامن رکھ مجھے الواثِ
  عصیاں سے سدا
خواجہ بو یوسف شاہ ملکِ ہدیٰ کے واسطے
بُو خواجہ ابدال چشتی کی طفیل
شیخ ابوالاسحاق قطب الاصفیا کے واسطے
شادماں اور مطمئن یا رب رہوں ہر حال میں
خوا
جہ ممشاد   راضی بالرضا کے واسطے
شا
ہ ہیبر  البصری کے صدقے میرا سینہ کھول دے
اور ہو رحمت حذیفہ ذوالعطا کے واسطے
بخش مجھ کو کُوئے عِرفاں کی گدائی کا شرف
شاہ ابراہیم ادہم پادشاہ کے واسطے
مجھ پہ ہو جائے یا رب اِک نگاہِ عاطفت
خوا
جہ ابنِ عیاضِ پارسا کے واسطے
ساغرِ توحید سے اپنے مجھے سر شار کر
شیخ عبد الواحد اہلِ وفا کے واسطے
خاتمہ بالخیر کیجئیو اے خداواندِ جہاں
خوا
جہ بصری حسن شیخ الوریٰ کے  واسطے
اپنے علم و معرفت کا باب مجھ پر کھول دے
بابِ علم و پادشاہِ لافتیٰ کے واسطے
تیری رحمت کی ہمیشہ بارشیں مجھ پر رہیں
رحمۃً لِلٰعلِمین خیر الورےٰ کے واسطے
کر مجھے ہر نعمتِ دنیا و دیں سے بہرہ مند
شبر و شبیر اور خیرالنسا کے واسطے
عافیت یٰسین کو دنیا و عقبیٰ میں نصیب
سرور عالم رسولِ دُوسریٰ کے واسطے
خاکِ پا ہے انبیا و اولیاء کا عاجز لطیف
بخش دیجئو مجھ کو پیارے مصطفےٰ کے واسطے


 

 

شجرہ شریف چشتیہ نظامیہ

لطیف احمد چشتی نظامی

 

[Download PDF file] [download word file] [in Memory of Al-Haaj Latif Ahmad Chishti - word file] [in Memory of Al-Haaj Latif Ahmad Chishti - pdf file]