Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ملکی و غیر ملکی محبان اقبال اور جیّد شخصیات
بسلسلہ جشن آزادی اقبالؒ کا پاکستان۔خصوصی آن لائن سمعی و بصری پیغامات

اقبال اکادمی پاکستان اقبال شناسوں اور عوام الناس کے مابین رابطہ قائم کرنے کی خاطر مختلف النوع اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کے ۳۷ویں یوم آزادی کے موقع پرعلامہ اقبال ؒکی فکر کے حوالے سے اکادمی نے ملک بھر سے ماہرین اقبالیات، خانوادہ اقبال، جیّد شخصیات،اساتذہ کرام، محبانِ اقبال اور نوجوان اسکالرز کے سمعی و بصری پیغامات کا اجرا کیا۔اس سلسلے کا موضوع ”اقبال کا پاکستان“ تھا۔ مختلف مکاتب فکر سے متعلق شخصیات جن میں ڈاکٹر شہزاد قیصر (نائب صدر اقبال اکادمی پاکستان)،پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین (ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان)، خانوادہئ اقبال سے جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال، جناب منیب اقبال، جناب سینیٹر ولید اقبال، ماہرین اقبالیات ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ڈاکٹر تحسین فراقی، ڈاکٹر شاہد اقبال کامران شامل تھے۔ اقبال اکادمی پاکستان کی ہیئت حاکمہ کے ممبران ڈاکٹر فاطمہ حسن، ڈاکٹر محمد ضیاء الحق،ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، معروف اقبال شناس پروفیسر فتح محمد ملک،ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹر محمد ارشد اویسی،انجینئر عنایت علی، معروف دانشورامجد اسلام امجد، سجاد میر،ہارون الرشیدتبسم کے علاوہ لیفٹنٹ جنرل (ر)ارشدمحمودسابق وائس چانسلر جامعہ پنجاب نے موضوع کے حوالے سے پیغامات دیے۔ڈاکٹر حمیرا شہباز،ڈاکٹر مختار عزمی،قاسم علی شاہ، ریسرچ سکالر محمد اعجاز الحق،محترمہ نرید فاطمہ، حسن رضا اقبالی اور میاں ساجد علی نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ایک نمایاں پہلو تازہ واردان اقبال کی شمولیت تھی جن میں ڈاکٹر عروبہ صدیقی،شعبہ اردو لاہور کالج برائے خواتین،لاہور، ڈاکٹر شیراز علی زیدی، شعبہ اقبالیات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ڈاکٹر خواجہ زاہد عزیز، شعبہ کشمیریات جامعہ پنجاب اورافہام الحسن شامل تھے۔ مزید بر آں سیاسی رہ نماجناب فریداحمد پراچہ اور افسانہ نگار محترمہ آئینہ مثال بھی شامل تھیں۔یہ تمام پیغامات یوٹیوب اور اقبال اکادمی پاکستان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔

تصاویر

   
   
   
   
   
   
 

اقبال اکادمی پاکستان