Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

کینیڈا میں مقیم معروف ماہر اقبال ڈاکٹر تقی عابدی مورخہ ۱۵ دسمبر ۲۰۲۱ء کو اقبال اکادمی پاکستان آمد

کینیڈا میں مقیم معروف ماہر اقبال ڈاکٹر تقی عابدی مورخہ ۱۵ دسمبر ۲۰۲۱ء کو اقبال اکادمی پاکستان تشریف لائے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اور اکادمی کے افسران سے ملاقات کے دوران شمالی امریکہ میں اقبالیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر تقی عابدی نے فکر اقبال کی ترویج کے لیے اقبال اکادمی پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اقبال اکادمی کے اسکالرز شمالی امریکہ آئیں تو وہاں موجود اردو بولنےوالوں کی بڑی تعداد کو اقبال فہمی میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے معزز مہمان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور اکادمی کی طرف سے آن لائن لیکچرز کے سلسلے میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ڈاکٹر تقی عابدی نے اپنی تازہ تصانیف ڈائریکٹر اقبال اکادمی کو پیش کیں۔ اس موقع پر محمد نعمان چشتی، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹر خضر یاسین، ہارون اکرم گل، انجینئر عنایت علی، فہیم ارشد، محمد بابر خان، محمد اسحاق اور اسد حنیف بھی موجود تھے۔

تصاویر

       

اقبال اکادمی پاکستان