Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، سیالکوٹ کے زیر اہتمام ’’فکر اقبال میں وجود ِزن کی معنویت‘‘کے عنوان سے ۳۰ اپریل ۲۰۲۴ء کوایک روزہ بین الاقوامی سیمینار

ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار:’’فکر اقبال میں وجود ِزن کی معنویت‘‘ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، سیالکوٹ کے زیر اہتمام ’’فکر اقبال میں وجود ِزن کی معنویت‘‘کے عنوان سے ۳۰ اپریل ۲۰۲۴ء کوایک روزہ بین الاقوامی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی مہمان خصوصی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی تھیں۔ مہمانان اعزاز میں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی ،صدر شعبہ اُرد و یونیورسٹی آف سیالکوٹ پروفیسرڈاکٹر مشتاق عادل ،پروفیسرڈاکٹر خواجہ محمد اکرام (انڈیا) اور ڈاکٹر تقی عابدی (انگلینڈ) سے تھے۔ نظامت کےفرائض ڈاکٹر سبینہ اویس نے انجام دئیے۔
سیمینار کےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ اقبال یورپ سے پڑھے تھے مغرب میں اس وقت کی جو تعلیمی، سماجی، معاشی اور سیاسی صورت حال تھی اس سے بخوبی واقف تھے۔مشرقی عورت کے حالات خصوصاً مسلمان عورت کا جو طرز زندگی تھا وہ اس سے بھی تو ناواقف نہیں تھے۔ن کی پوری شاعری کی اگر ایک لفظ میں وضاحت کی جائے تو ان کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد تھا ’ اصلاح معاشرہ ‘، جس میں وہ بہت حد تک کامیاب ہوئے ۔ان کی شاعری صرف ان کے ہی عہد میں نہیں بلکہ ہر دور کے سماج و معاشرے کو اصلاح کا پیغام دیتی ہے۔ان کی شاعری ہر عہد کی ترجمان ہے۔جدید اردو شاعری میں حالیؔ اور اقبالؔ ایسے شاعر ہیں، جن کے یہاں عورت کو خاص مقام حاصل ہے۔ ان کے کلام میںعورت کو ادب و احترام اورباعث عزت واہمیت کے پیش کیا گیا ۔ قبال نے عورت کی مدح سرائی نہیں کی، بلکہ اس موضوع پر غور و فکر کیا ہے۔دیگر مقررین نے کلام اقبال میں تعلیم نسواں، تربیت نسواں، تصورِ نسواں جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔