Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

انسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان (آئی ای پی) نے فکر اقبال فورم (ایف آئی ایف) کے تعاون سے۲۰ جولائی ۲۰۲۴ء کو بعنوان "فکر اقبال کے تناظر میں تزکیہ نفس" سیمینار کا انعقاد

نسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان (آئی ای پی) نے فکر اقبال فورم (ایف آئی ایف) کے تعاون سے۲۰ جولائی ۲۰۲۴ء کو بعنوان "فکر اقبال کے تناظر میں تزکیہ نفس" سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس نشست کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان، نے کی۔مہمان مقررین میں انجینئر مسعود علی خان، چیئرمین آئی ای پی،ڈاکٹر وحید الزمان طارق ماہر اقبالیات اور ڈاکٹر ندیم اسحاق خان(پی ایچ ڈی۔سکالر)اور انجینئر وحید خواجہ شامل تھے۔تقریب کی نظامت معروف سکالر، استاد اور مزاح نگار ڈاکٹر عائشہ عظیم نے کی۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال نے بھی اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو اُن کی ذات کی تکمیل کے لیے، تزکیہ نفس (خود کو پاک) کرنے اور بہترین صفات و اخلاقیات سے آراستہ کرنے کا درس دیا ہے تاکہ وہ انسان کے بلند ترین درجہ اشرف المخلوقات کو حاصل کر کے اللہ تعالی کی محبت کے حق دار بن سکیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی و سرفرازی حاصل کرسکیں۔
دیگرمقررین نے علامہ کی فکر کے حوالے سے ’’تزکیہ نفس ‘‘پر اپنے علمی خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر انجینئر مسعود علی خان، چیئرمین آئی ای پی نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ سیمینار میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔