Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

صدارتی اقبال ایوارڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ۲۹؍جون ۲۰۲۲ء

صدارتی اقبال ایوارڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ۲۹؍جون ۲۰۲۲ء بروز بدھ، کمیٹی روم قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت بطور چیئرمین سلیکشن کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے کی۔ یاد رہے کہ عزت مآب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بحیثیت منسٹر انچارج قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن / چیئرمین سلیکشن کمیٹی برائے صدارتی اقبال ایوارڈز سینیٹر عرفان صدیقی کو صدارتی اقبال ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا ہے۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن سجاد احمد، صدر نشین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک، ڈائریکٹر جنزل ادارہ تحقیقات اسلامیہ ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبا ل کامران اور ڈاکٹر حمیرا شہباز نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان اور کنوینر اقبال ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے معزز شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے صدر مجلس کی اجازت سے اقبال ایوارڈ کا مختصر تعارف پیش کیا اور قرطاس کار کے مطابق اجلاس کی کار روائی کا آغاز کیا۔ اجلاس میں سلیکشن کمیٹی نے قومی صدارتی اقبال ایوارڈ (انگریزی) برائےسال ۲۰۱۵ء- ۲۰۲۰ء، قومی صدارتی اقبال ایوارڈ (پاکستانی زبانیں) برائے سال ۲۰۱۵- ۲۰۲۰ء اور قومی صدارتی اقبال ایوارڈ (اردو) برائے سال ۲۰۲۰ء کے لیے بہترین کتب کو صدارتی اقبال ایوارڈ دینے کی منظوری دی۔ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ کتب کو صدارتی اقبال ایوارڈ دینے کی حتمی توثیق کے لیے معاملہ عزت مآب صدر مملکت کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی کو بین الاقوامی اقبال ایوارڈ کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی نے مقابلے میں شامل کتب کے سیٹ معزز اراکین کمیٹی کو پیش کیے۔

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   
اقبال اکادمی پاکستان