Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet شخصیت bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ایوان اقبال اور اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کی خصوصی تقریب

قائداعظم اقبال کے مرد مومن اوررومی کے مرد کامل کا صحیح پیکر تھے : سینیٹر ولید اقبال
ایوان اقبال اور اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کی خصوصی تقریب
ایوان اقبال اور اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام قائد اعظم کے ۱۴۴ویں یوم ولادت کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سینیٹر ولیداقبال (سبطِ اقبال)نے کیک کاٹا ، ڈاکٹر شہزاد قیصر نائب صدر اقبال اکادمی ، پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ، ڈائریکٹر اقبال اکادمی ،انجم وحید ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال، نزہت اکبرریجنل ڈائریکٹرنیشنل بک فاؤنڈیشن،بریگیڈئیر (ر)وجاہت حسین ساہی، ڈائریکٹر نمل یونیورسٹی اورہارون اکرم گل اس موقع پر موجود تھے۔
ولید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم اقبال کے مرد مومن اور رومی کے مرد کامل کاصحیح پیکر تھے ۔انھوں نے کہا کہ تاریخ میں بہت کم لوگ وقت اور تاریخ کا دھارا بدلتے ہیں اور اس سے بھی کم لوگ قوم کو جنم دیتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ تینوں کام کر کے وقت, تاریخ اور قوم تینوں کا رخ بدل دیا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کہا قائد اعظم اور علامہ اقبال دونوں شخصیات ہمارا محور و مرکز ہیں ۔علامہ اقبال کے نزدیک قائد اعظم کی شخصیت ایک کامل رہبر کی تھی وہ خود کو قائد اعظم کا ادنیٰ سپاہی قرار دیتے تھے۔ ڈاکٹر شہزاد قیصر، انجم وحید ، نزہت اکبر ، بریگیڈئیر (ر)وجاہت حسین ساہی نے بھی قائد اعظم کی شخصیت اور کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔

 
     

اقبال اکادمی پاکستان