Official Website of Allama Iqbal: جائزہ مسودات کمیٹی
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

پریس ریلیز
جائزہ مسودات کمیٹی کا اجلاس ۱۵ جولائی ۲۰۲۰ء بروز بدھ

ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اقبال اکادمی کی جائزہ مسودات کمیٹی کا اجلاس ۱۵ جولائی ۲۰۲۰ء بروز بدھ کو منعقد کیا۔ اقبال اکادمی کی جائزہ مسودات کمیٹی اکادمی کی زیر طباعت کتب کے معیار کا جائزہ لیتی ہے اور ان کی اشاعت کے سلسلے میں پیش کردہ ایجنڈے کو سامنے رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کرتی ہے جن کی روشنی میں کتب کی اشاعت کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ حالیہ اجلاس میں جائزہ مسودات کمیٹی کے اراکین پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی، ڈاکٹر ابصار احمد اور پرو فیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے پہلے مرحلے پر اشاعت کے لیے موصول شدہ نئے مسودات کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔ جائزہ مسودات کمیٹی نے ان مسودات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اکادمی کے معیار کے مطابق طباعت کے سلسلے میں اپنی تجاویز دیں اور مسودات کی منظوری عمل میں آئی ۔ بعد ازاں اجلاس میں طباعت نو کے لیے اکادمی کی شایع شدہ کتب کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے ایجنڈے میں شامل کتب کی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر انتخاب کیا گیا ۔ ایجنڈے کا اہم ترین حصہ علامہ اقبال کے اردو اور فارسی کلیات کی مکرر اشاعت ، ہر ایک مجموعے کی الگ اشاعت اور افادہ عام کے لیے کلیات اقبال کے پاکٹ اڈیشن اور کم قیمت پر دستیاب سٹوڈنٹ اڈیشن پر مبنی تھا ۔ کمیٹی کے ارکان نے اس کی پر زور حمایت کی اور کلام اقبال کی ترویج میں اسے احسن عمل قرار دیا۔

اقبال اکادمی کی جائزہ مسودات کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیے گئے فیصلوں کے تحت بہت جلد اکادمی کو موصول شدہ نئے مسودات کی اشاعت عمل میں آئے گی ۔ نیز اکادمی کی کتب کی طباعت مکرر کا عمل از سر نو شروع ہو جائے گا تاکہ اہل علم کو اقبال اکادمی کے پلیٹ فارم سے علامہ اقبال کی حیات ، کلام اور افکار کے ضمن میں تحقیق و تنقید پر مبنی معیاری کتب مطالعہ کے لیے میسر آ سکیں۔





اقبال اکادمی پاکستان