Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام آج مورخہ 25 مئی (منگل) کو فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایوان اقبال میں یکجہتئ فلسطین ریلی

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام آج مورخہ 25 مئی (منگل) کو فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایوان اقبال میں یکجہتئ فلسطین ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ریلی کی قیادت جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے کی، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال جناب انجم وحید اور اکادمی کے افسران و ملازمین نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاءنے اسرائیلی بربریت و جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر جسٹس ناصرہ اقبال کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے معاشی ناکہ بندی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام کے مطابق مسلمانوں کو قبلۂ اول کی آزادی کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف پوری دنیا اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ ریلی کے شرکاء نےفلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی و فلسطینی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

          

اقبال اکادمی پاکستان