Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

انتقال پُر ملال
ڈاکٹر طارق عزیز

معروف دانشور، مصنف،محقق، شاعر، ڈرامہ نگاراور استاد ڈاکٹر طارق عزیز کورونا وبا سے لڑتے ہوئے 20مئی 2021ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ بلند ہمت ڈاکٹر طارق عزیز 10 جنوری 1954ء کو جہلم میں پیدا ہوئے۔ 1978ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کی ڈگری نمایاں پوزیشن سے حاصل کی۔ ‘‘تلخیص خطبات اقبال‘‘ اور ’’اقبال شناسی اور فولیو‘‘ کے عنوان سے اقبال پر ان کی اہم تصانیف ہیں۔ ۔دیگر تصانیف میں کارل مارکس اور اس کی تعلیمات’’، ’’اردو رسم الخط اور ٹائپ‘‘، ‘‘نئی ادبی جہتیں‘‘،، ’’جلا وطن شاعر‘‘، ‘‘بسیرا’’شامل ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے لا تعداد ڈارامے لکھے۔انہیں حکومت پاکستان کی جا نب سے بہترین ڈرامہ نگار کا ایوارڈ بھی ملا۔ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹربصیرہ عنبرین نے ڈاکٹر طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طارق عزیز بطور استاد اور ادیب نمایاں مقام کے حامل تھے۔ ان کی وفات اردو ادب کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

اقبال اکادمی پاکستان