Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

خصوصی گفتگو:’’قائد اعظم ،علامہ اقبال کی نظر میں‘‘منیب اقبال (سبط اقبال)

یوم قائد اعظم کے حوالے سے اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ۲۵/دسمبر ۲۰۲۰ء کو”قائد اعظم۔۔۔علامہ اقبال کی نظر میں“کے عنوان سے سبط اقبال جناب منیب اقبال کے ساتھ خصوصی آن لائن گفت گو کا اہتمام کیا گیا۔منیب اقبال نے کہا کہ خطبہ الہ آباد کی تاریخی اہمیت کو مکمل طور پر فراموش کر دیا گیا ہے۔ خطبہ الہ آباد میں علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کا مطالبہ اور تصور پیش کیا تو انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ برصغیر کے مسلمانوں کا بڑا المیہ یہ ہے کہ ان میں قابل قیادت کافقدان ہے۔ حضرت علامہ اقبال نے خطبہ الہ آباد میں علیحدہ ریاست کامطالبہ اورجو تصور پیش کیا تھا،اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے انھیں ایک قابل قائد کی ضرورت تھی۔ حضرت علامہ کی نظر میں پورے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک واحد شخصیت قائد اعظم محمد علی جناح کی تھی جو اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتی تھی۔
دوسری اور تیسری گول میز کانفرنس کے بعد علامہ اقبال نے قائد اعظم محمد علی جناح سے ملاقات کرکے ان کو اس چیز پر قائل کیا کہ برصغیر واپس آکر مسلم لیگ اور مسلمانوں کی قیادت سنبھالیں۔ برصغیر کے مسلمانوں کی خوشی قسمتی تھی کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے حضرت علامہ اقبال کی گزارش پر رضا مندی کا اظہار کیا اور برصغیر آکر مسلمانوں کی اور تحریک پاکستان کی قیادت سنبھال لی۔ حضرت علامہ کی 1930-31ء کے بعد کی اردو شاعری خصوصاًبانگ درا میں قائد اعظم کی شخصیت کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

اقبال اکادمی پاکستان