Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے درمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط

اقبال اکادمی پاکستان اور یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے مابین علامہ اقبال کی فکر و تفہیم کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے مینجمنٹ اینڈ سروسز یو ایم ٹی کے آفس میں ۹ جولائی ۲۰۲۴ء کو تقریب منعقد ہوئی ۔ فکر اقبال کے فروغ کے لیے اداروں کے درمیان اقبالیاتی لٹریچر اور دیگر تحقیقی مواد کے تبادلے ،تعلیمی شعبوں میں تعاون اور روابط قائم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
اقبال اکادمی پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی جانب سے کو فاؤنڈر اینڈ چیف ایڈوائزار یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عابد حسین شیراوانی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈین سکول آف ڈیزائننگ اینڈ ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرتضیٰ ملک، ڈائریکٹر سکول آف گورننس اینڈ سوسائٹی عائشہ اظہر،ڈاکٹر محمد رفیق خان رجسٹرار خواجہ محمد آصف،ڈائریکٹر سکول آف لاء ڈاکٹر کاشف عمران زیدی چیف لائبریری آفیسر ڈاکٹر ظہیر ،افسر تعلقات عامہ اقبال اکادمی پاکستان جناب محمد اسحاق موجود تھے ۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اس مفاہمتی یادداشت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال کی فکر میں ہمارے عصری مسائل کا حل موجود ہے۔ ان کا پیغام آزادی فکر اور زندگی کے اعلیٰ مقاصد کا علمبردار ہے جسے ہمارے نوجوانوں میں فروغ دیا جانا چاہیے۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ بطور ڈائریکٹر اقبال اکادمی ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کو اقبال اکادمی کے ساتھ منسلک کریں تاکہ نوجوانوں سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے عصری تکنیکی ذرائع جیسے موبائل فون ایپلی کیشنز اور مختصر ویڈیو کلپس کو استعمال کرتے ہوئے اقبال کے پیغام کو نوجوانوں تک پہنچانے کا ذکر بھی کیا۔
ڈاکٹر عابد حسین شیروانی نے کہا کہ ہمیں علامہ اقبال کے پیغام کو عملی جامہ پہنانے کی طرف بڑھنا ہوگا اور اس سے عملی رہنمائی حاصل کرنی ہوگی۔ اس کے لیے یونیورسٹی،اقبال اکادمی پاکستان کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرے گی۔ دونوں اداروں کے مابین اس مفاہمتی یادداشت کو فکر اقبال کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عابد شیروانی نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو کتب کا تحفہ پیش کیا۔