Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اجلاس جائزہ مسودات کمیٹی

اقبال اکادمی پاکستان کو برائے طباعت موصول شدہ مسودات کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ مسودات کمیٹی کا اجلاس22؍ جولائی 2024 کو دفتر ناظم اقبال اکادمی پاکستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ابصار احمد ،پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی ،پروفیسرڈاکٹر نجیب جمال،پروفیسر ڈاکٹر خالد ندیم، ڈاکٹر محمد اعجاز الحق اعجاز ،ڈاکٹر عروبہ مسرور صدیقی اور ڈاکٹر عبدالرؤرف رفیقی نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد ڈائریکٹراقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اکادمی میں جاری منصوبوں کے بارے میں جائزہ مسودات کمیٹی کو آگاہ کیا۔ جائزہ مسودات کمیٹی کے اجلاس میں اقبال اکادمی پاکستان کے زیر تکمیل عملی منصوبوں کو پیش کیا گیا۔ جائزہ مسودات کمیٹی نے علامہ کے اُردو فارسی کلام کے انگریزی ترجمے، علامہ کے اُردو وفارسی کلام کی سوشل میڈیا پر اشاعت کے لیے ٹرانسلسٹریشن اور دیگر سکالرز کے اکادمی کو برائے طباعت ارسال کیے گئے مسودات کا تفصیل سے جائزہ لیااور اپنی سفارشات دیں۔اجلاس کا اختتام ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کے کلمات تشکر پر ہوا۔