Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

چغتائی پبلک لائبریری کے زیراہتمام فکر اقبال سیریز کے تحت ۵ جون ۲۰۲۴ء کو ’’علامہ اقبال اور سید جمال الدین افغانی‘‘کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا انعقاد

چغتائی پبلک لائبریری کے زیراہتمام فکر اقبال سیریز کے تحت ۵جون ۲۰۲۴ء کو ’’علامہ اقبال اور سید جمال الدین افغانی‘‘کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان مقررڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی تھے۔ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ جاوید نامہ کی مثنوی میں اقبال نے پیر رومی کی رہ نمائی میں عالم افلاک کی روحانی سیر کی ۔ اس سیاحت کے دوران انہیں سید جمال الدین افغانی کی زیارت ہوتی ہے۔ یہاں ان دو شخصیات کے مابین حالات حاضرہ اورملت اسلامیہ کے احوال پر گفتگو ہوتی ہے۔ جمال الدین افغانی مسلمانوں کے موجودہ حالات کے بارے میں استفسار کرتے ہیں، اقبال ملت اسلامیہ کے موجودہ ضعف ایمانی ، دین مبین کی قوت سے ناامیدی اور بے یقینی کا اظہار کرتے ہوئے وطنیت، ملوکیت اور اشتراکیت کے مغربی فتوں کا تذکرہ کرتے ہیں جن سے ملت اسلامیہ اس وقت دو چار تھی۔
سید جمال الدین افغانی کی ساری زندگی عالم اسلام میں مغربی استعمار کے خلاف جدید سیاسی فکر و عمل کا داعی بن کر گذری۔ وہ اسلامی حکومتوں کو ایک خلافت کے جھندے تلے متحد و منظم کرکے غیر ملکی تسلط سے چھٹکارا دلانا چاہتے تھے۔