Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

آن لائن لیکچر:’’اقبال کا سائنسی شعور‘‘
مہمان مقرر: جناب اعجاز الحق اعجاز

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ۹؍ مارچ ۲۰۲۱ء کو’’اقبال کا سائنسی شعور‘‘کے عنوان سے آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ مقررجناب اعجاز الحق اعجاز نے گفت گو کرتے ہوئے بتایاکہ ہم اقبال کو سائنسی شعور کا حاملِ ایک مفکر قرار دے سکتے ہیں۔ اقبال سائنس دان نہ تھے اور نہ انھوں نے سائنسی نظریات پیش کیے ہیں۔ لیکن انھوں نے سائنس کی حوالے سے جو تصورات پیش کیے ہیں انھیں سائنسی فلسفہ قرار دیا جا سکتا ہے۔سائنس کا یہ فلسفہ اُن کے بہت سے اشعار اور اُن کی نثری تحریروں خاص طور پر خُطبات میں بھی پایا جاتا ہے۔اقبال کے حوالے سے ایک غلط فہمی یہ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ سائنس کے مخالف تھے اور ہمارے لیے سائنسی ترقی کا رستہ روکنا چاہتے تھے۔ یہ سراسر غلط ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اقبال سائنس اور ٹیکنا لوجی کی ترقی کے حق میں تھے۔ ان کا سائنسی تصورات کا مطالعہ حیرت انگیز حد تک وسیع تھا۔ اُن کے ذاتی ذخیرۂ کتب میں سائنس اور فلسفۂ سائنس کے حوالے سے بہت سی کتب موجود تھیں۔ وہ جدید سائنس کی اس پیراڈئم شفٹ کو بہ نظرِ ستائش دیکھ رہے تھے جو بیسویں صدی کے آغاز میں آئن سٹائن، ہائرن برگ، میکس پلانک اور دیگر سائنس دانوں کی بدولت وقوع پذیر ہو رہی تھی۔

تصاویر

   

اقبال اکادمی پاکستان