Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم اقبال جوش و خروش سے منایا گیا.

  • ڈائریکٹر اقبال اکادمی نے افسران کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
  • مزار اقبال کے احاطے میں طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبال مترنم اور تحت اللفظ سے پڑھنے کے ساٹھ علامہ اقبال کی شاعری پر پیت بازی کے مقابلے
  • اقبال میوزیم جاوید منزل میں یوم اقبال کی خصوصی تقریب

لاہور (9 نومبر 2020) اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم اقبال جوش و خروش سے منایا گیا. ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی. اس موقع پر نعمان چشتی' ڈاکٹر خضر یاسین, ہارون اکرم گل, ارشاد المجیب, محمد اختر' وقار احمد اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے.
علاوہ ازیں مزار اقبال کے احاطے میں طلبا و طالبات کے درمیان کلام اقبال مترنم و تحت اللفظ سے پڑھنے اور علامہ اقبال کے اشعار پر بیت بازی اور مصوری کے مقابلے منعقد کروائے گئے- جیتنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا.
فکر اقبال کی روشنی میں پر امن معاشرے کی تکمیل کے لیے پیغام پاکستان نے اقبال اکادمی سے اس سلسلے میں تعاون کیا. ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال کے شاہینوں کی صورت دینے کی خاطر اقبال اکادمی پاکستان ان پر خصوصی فوکس کیے ہوئے ہے اور اقبال کا پیغام پھیلانے کی خاطر مختلف النوع اقدامات کیے جا رہے ہیں. انھوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے میں یہ پیغام دینا چاہوں گی کہ اس خطے کے لوگوں کی یہ خوش نصیبی ہے کہ علامہ اقبال جیسی عظیم شخصیت یہاں پیدا ہوئی اور اگر ہم صحیح معنوں میں دنیا میں کامیابی اور اہنے معاشرے کو امن کا گہوارا بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں علامہ اقبال کی تعلیمات سے بھر پور استفادہ کرنا ہو گا.
مزید برآں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان نے ایوان اقبال مں مرکزیہ مجلس اقبال کے سالانہ جلسے سے خطاب کیا. اقبال اکادمی پاکستان کے اشتراک سے اقبال میوزیم جاوید منزل آڈیٹوریم میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اور یونیک گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے زیر اہتمام یوم اقبال کی خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا. جس میں علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال کے علاوہ اوریا مقبول جان, ڈاکٹر بابر نسیم آسی, ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور چیئرمین یونیک گروپ عبدالمنان خرم نے بھی شرکت کی.


      
اقبال اکادمی پاکستان