Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان نے قومی صدارتی اقبال ایوارڈ کا اعلان کر دیا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس میں خرم علی شفیق کی کتاب ''اقبال کی منزل"کو بہترین کتاب کا ایوارڈ دیا گیا۔
مصنف کو گولڈ میڈل اور پانچ لاکھ روپے انعام نقد انعام دیا جائے گا

لاہور ( )اقبال اکادمی پاکستان نے علامہ اقبال پر لکھی گئی بہترین کتاب کے لیے صدارتی اقبال ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر تعلیم قومی ورثہ و ثقافت جناب شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں خرم علی شفیق کی کتاب ''اقبال کی منزل''کو سال 2019ء میں لکھی گئی اردو زبان کی بہترین کتاب کا ایوارڈ دیا گیا۔ صدارتی اقبال ایوارڈ حاصل کرنے والے مصنف کو گولڈ میڈل اورپانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اجلاس میں دیگر انتظامی امور سے متعلق بھی فیصلے کیے گئے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے وفاقی وزیر کو اپریل میں متوقع بین الاقوامی کانفرنس اور بیرون ملک اقبال چیئرز میں اقبال اکادمی کے کردار حوالے سے بریفنگ دی۔ بین الاقوامی اقبال کانفرنس میں 10 بین الاقوامی اقبال سکالرز کے علاوہ ملک بھر سے علامہ اقبال کے تعلیمی افکار پر مقالات لکھنے والے اقبال شناسوں کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس کے دیگر شرکا میں نائب صدر اقبال اکادمی ڈاکٹر شہزاد قیصر، چیئرمین اکادمی ادبیات پروفیسرمحمد یوسف خشک ، ڈی جی آئی آر آئی ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ، ڈاکٹر شاہد اقبال کامران، ڈاکٹر حمیرا شہباز، وفاقی فنانشل ایڈوائزر/جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد اختر اقبال اور جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن مرید راہیمون ( آن لائن) شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم قومی ورثہ و ثقافت نے ایوان اقبال میں قایم کردہ اقبال اکادمی پاکستان کے سیلز پوائنٹ کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے سیلز پوائنٹ کے قیام کو ادارے کے لیے خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ تعلیمات اقبال کے پھیلاؤ میں یہ اقدام اہم کردار ادا کرے گا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 

اقبال اکادمی پاکستان