Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

آن لائن لیکچر:’’علامہ اقبال اور خوشحال خاں خٹک‘‘
مہمان مقرر : ڈاکٹر علی کمیل قزلباش

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ۱۵؍ مارچ ۲۰۲۱ء کو’’علامہ اقبال اور خوشحال خان خٹک‘‘کے عنوان سے آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔مہمان مقرر ڈاکٹر علی کمیل قزلباش نے موضوع پر گفت گو کی۔ ڈاکٹر علی کمیل قزلباش نے کہاکہ اقبال اور خوشحال خان خٹک کی شاعری،افکار اور فلسفے کے اعتبار سے مماثلت رکھتی ہے۔ حضورﷺکی محبت، اسلامی اقدار، حضرت علی ؓکی شخصیت، اصحاب رسول کاعشق اور بہت سے اہم موضوعات کا اشتراک ملتا ہے۔ مرد مومن کا تصور، آزادی، جواں مردی، حرکت میں برکت، شاہین اور واعظ کا تصور، تلوار کی عظمت، شکست قبول نہ کرنے کی روایت، بادشاہ و سلطان سے دوری، غلامی کی مذمت، توکل، عشق و شعور اور جوانوں سے محبتوں جیسے موضوعات دونوں شعراکے ہاں نظر آتے ہیں۔ خوشحال کے کلام میں۱۰۰ سے زائد اشعار نہ تھے مگر علامہ کی زیرک نگاہ نے ان کے اشعار کی عظمت کا اندازہ لگایا کہ خوشحال کس بلند مقام کا شاعر ہے۔ ان کے فکر اورفلسفہ سے علامہ متاثر ہوئے۔ علامہ اقبال نے خوشحال خاں خٹک پر مقالہ لکھا اور۱۹۲۸ء میں یہ مقالہ شائع بھی ہوا۔

اقبال اکادمی پاکستان