Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کی مجلس عاملہ کا ۱۳۳ واں اجلاس

اقبال اکادمی پاکستان کی مجلسِ عاملہ کا ۱۳۳واں اجلاس ڈاکٹر شہزاد قیصر، نائب صدر کی سربراہی میں آج ۱۰؍ فروری، ۲۰۲۱ء ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اکادمی کے روزمرہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی اقبال کانفرنس ۲۱؍ اپریل کی بجائے اپریل کے پہلے ہفتے منعقد ہوگی۔ مجلسِ عاملہ نے اشاعتِ کتب کے منصوبوں، شرح اقبال کے اہتمام، آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز، علامہ اقبال کی ذاتی کتب کی ڈیجٹلائیزیشن کے لیے پنجاب یونیورسٹی سے مفاہمتی یادداشت اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دی۔ اجلاس میں ناظم اقبال اکادمی پروفیسڑ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کے علاوہ جناب محمد مرید راہیمون، جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، جناب ظہیر احمد میر خازن اقبال اکادمی اور پروفیسر جلیل عالی نے شرکت کی۔ صدرِ مجلس نے اکادمی کے انتظامی امور اور کارکردگی بالخصوص بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات پر پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کو داد و تحسین پیش کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ مجلسِ عاملہ کا آئندہ اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے۔ آخر میں صدر مجلس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔











اقبال اکادمی پاکستان