Pakistan - Independence Day 14-Aug-2020 :: www.allamaiqbal.com
  bullet Home   bullet Biography bulletWorks bulletGallery bulletLibrary bulletAbout Us bulletContact  

جشنِ آزادی، ۱۴، اگست، ۲۰۲۰ء

پاکستان کے ۷۳ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر اقبال اکادمی پاکستان کے زیراہتمام علامہ اقبال کی رہائش واقع ۱۱۶ میکلوڈ روڈ پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان نے پرچم کشائی کا فریضہ انجام دیا اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد ڈائریکٹر اکادمی نے حکومت پاکستان کے "کلین گرین پاکستان ویژن" کے تحت علامہ اقبال کی قدیم رہایش کے باغیچے میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر موجود بچوں نے پاکستان کی سال گرہ کا کیک کاٹا اور کلام اقبال بھی ترنم سے پڑھا گیا۔۔ تقریب کرونا کے باعث محدود پیمانے پر منعقد کی گئی تھی جس میں دفتر اکادمی سےجناب ارشادالمجیب، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، جناب فہیم ارشد ' جناب قیصر عباس ، جناب وقار احمد اور اکادمی کے ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ آخر میں پاکستان کی ترقی ،خوش حالی ، استحکام اور پایندگی کے لیے دعا کی گئی۔








Iqbal Academy Pakistan